ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یونس خان دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل

یونس خان دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل

Mon, 17 Oct 2016 18:40:17  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے تجربہ کاربلے باز یونس خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیاگیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ میچ21 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔یونس خان نے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔واضح رہے کہ یونس خان کو گذشتہ ماہ کراچی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ڈینگو میں مبتلا ہیں۔چند روز علاج کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید کچھ وقت آرام کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے سبب انھوں نے پہلاٹیسٹ نہ کھیلنے کے بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بقیہ انہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جو پہلے ٹیسٹ کے لیے اعلان کیے گئے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔مصباح الحق(کپتان)،سمیع اسلم،اظہرعلی،یونس خان،اسدشفیق،بابراعظم،سرفراز احمد، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عامر، سہیل خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، راحت علی اورعمران خان۔


Share: